Get Adobe Flash player

جرائم پیشہ افراد کیخلاف جہاد جاری رکھیں گے،اشتیاق چیمہ

 ایس ایچ او پیرودھائی اشتیاق مسعود چیمہ نے اساس کو موقف دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ سماج دشمن عناصر کے خلاف جہاد جاری رکھیں گے سر پر کفن باندھ لیاہے اور پیرودھائی سے جرائم کا خاتمہ کر کے دم  لیں گے غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہوٹل مالکان کے خلاف بھی کریک ڈائون کر رہے ہیں اور ہوٹل مالکان کو وارننگ دی ہے کہ کوئی بھی ہوٹل مالک غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث پایاگیا اس کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی میڈیا سماج دشمن عناصرکی نشاندہی کرے ہم بھرپور کارروائی کریں گے منشیات فروشوں جواریوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیاہے اور وہ پس دیوار چلے گئے ہیں ملازمین کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ ڈیوٹی ایمانداری سے دیں کوتاہی برداشت نہیں کریں گے۔