Get Adobe Flash player

چکلا لہ کے مزدوروں کے حقوق کا دفاع کرینگے،کامران سلیم

آل پاکستان واپڈاہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین (سی بی اے) چکلا لہ سب ڈویژن کے الیکشن میں د و تہائی مارجن سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد چیئرمین راجہ کامران سلیم نے چکلالہ سب ڈویژن کے مزدوروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خد مت ہمارا شعار ہے اورچکلالہ سب ڈویژن کے مزدوروں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اپنی جان بھی نچھاور کردیں گے الیکشن میں بھاری مینڈیٹ سے کامیاب کرانے پر چکلالہ کے مزدوروں کو سلام پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی میر ی کامیابی نہیں بلکہ چکلالہ کے مزدوروں کی کامیابی ہے انہوں نے اپنے پینل کے دیگر عہدیدار وائس چیئرمین حسن اختر ، سیکرٹری ارشد میر اور جوائنٹ سیکرٹری ناصر فاروق ستی کو سختی سے تنبیہ کی ہے کہ چکلالہ سب ڈویژن کے مزدوروں کے مسائل کو اپنامسئلہ سمجھتے ہوئے ترجیحی بنیادوں پر حل کرائیں انہوں نے مزید کہا کہ کچھ کالی بھیڑوں کی وجہ سے چکلا لہ ڈویژن کے مزدوروں میں مایوسی کی لہر آگئی تھی لیکن خد اکے فضل سے دوتہائی اکثریت کے بعد ہم ان کے حقوق کامکمل طورپر دفاع کریں گے۔