حساس مقامات کی تصاویربنانے کے کیس کی سماعت ،بیانات قلمبند

انسداد دہشت گردی کی خسوصی عدالت کے جج نے حساس مقامات کی تصاویر، نقشے، سی ڈیز اور پولیس مقابلہ کے تین کیس کی سماعت کرتے ہوئے 5گواہوں کے بیانات قلمبند کرلئے،عدالت نے تھانہ گنج منڈی اور تھانہ ایئر پورٹ میں درج حساس مقامات کی تصاویر، نقشے اور دہشت گردی کی تربیت دینے کے متعلق سی ڈیز برآمد ہونے کے مقدمات طیب عباسی وغیرہ اور حارث عباسی وغیرہ کیسوں کی سماعت کرتے ہوئے ایک ایک گواہ کے بیان قلمبند کرلئے، اور سماعتیں مزید ککارروائی کیلئے ملتوی کر دیں، جبکہ تھانہ ریس کورس میں درج دھماکہ خیز مواد برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم طالب عباسی کیس کی سماعت کرتے ہوئے4گواہوں کے بیان قلمبند کرلئے، اور سماعت مزید کارروائی کیلئے 21مئی تک ملتوی کر دی۔