راولپنڈی، سٹریٹ کرائم اور جوئے کا دھندہ عروج پکڑ گیا

تھانہ پیر ودہائی کے علاقے ہزارہ کالونی میں سٹریٹ کرائم اور جوئے کا دھندہ عروج پکڑ گیا، نوجوان نسل تباہ ہونے لگی، آئے روز کی وارداتوں سے شہر ی عاجز آگئے، بتایا گیا ہے کہ ہزارہ کالونی میں روزانہ سٹریٹ کرائم کی وارداتیں ہوتی ہیں، راہ چلتے مکینوںسے موبائل ، پرس چھین لئے جاتے ہیں، جبکہ اس علاقے میںجوئے کا دھندہ بھی عروج ہے، جس سے علاقے کی نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے، پولیس حکام سب کچھ جانتے ہوئے بھی کارروائی نہیں کر رہی، اس حوالے سے ڈی ایس پی سٹی سرکل سردار بار ممتاز اور ایس ایچ او تھانہ پیر ودہائی انسپکٹر اشتیاق مسعود چیمہ نے بتایا کہ ہزارہ کالونی میں سٹریٹ کرائم اور جوئے کے دھندے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں، گشت بھی بڑھا دیا گیا ہے، ابھی تک منشیات، جواریوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے درجنوں افراد کو گرفتار کرکے جیل بھجوایا ہے، مزید کارروائی بھی جاری ہے، جلد منفی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی جائے گی۔