موجودہ اسمبلی کو جعلی قرار دینے والے خود بھی اس کا حصہ ہیں ،جاوید شاہ

 مسلم لیگ (ن ) کے رہنما و سابق نگران کونسلر سید جاوید شاہ نے کہا کہ موجودہ اسمبلی کو جعلی قرار دینے والے خود بھی اس کا حصہ ہیں عمران خان پہلے کے پی کے کی حکومت کو ٹھیک کریں پھر وہ کسی پر تنقید کریں مسلم لیگ (ن) کو عوام نے مینڈیٹ دیکراقتدار دیا الزامات لگانے  والو کو عوام نے مسترد کر دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جاوید شاہ نے کہا حکومت نوازشریف کی قیادت میں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کر رہی ہے بہت جلد بحرانوں پر قابو پالیا جائے گا گیارہ مئی کے جلسے کو عوام نے مسترد کر دیا عمران خان کے ساتھ شیخ رشید جیسے کوگ ہوں تو انہیں دشمن کے ضرورت نہیں جس کو اپنا ہوش نہ ہو وہ عوام کے مسائل کیسے حل کر سکتا ہے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ ٹی وی پروگراموں میں عوام کی باتیں کرتیں ہیں درحقیقت انہیں عوام سے کوئی سروکار نہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف ، وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف ،وزیر داخلہ چوہدری چوہدری نثار  اور انکی ٹیم ملک کی تعمیر و ترقی کے جامع اقدامات کر رہی ہے انشاء اللہ جلد ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو گا احتجاج کرنے والے ملک کی ترقی میں رکاوٹ ہیں