Get Adobe Flash player

اشیاء ضرورت کی قیمتوں کو کنٹرول کر نیکے ادرے بُری طر ح ناکام

نائب امیر جماعت اسلامی پنجاب و سابق ممبر قو می اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ پو رے ملک میں اشیاء ضرورت کی قیمتوں کو کنٹرول کر نے کے ادرے اور نظام بُری طر ح ناکام ہو چکا ہے ۔ ملک میں بڑ ھتی ہو ئی مہنگا ئی اور اشیا ء صر ف کی قیمتوں میںہو ش رُبا اضا فے نے غریب عوام کا جینا محا ل کر دیا ہے ۔حکو مت عوام کے جان و مال اور عزت کا تحفظ کر کے اپنی آئینی اور اخلاقی ذمہ داری پو ری کر ے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے سپریم کو رٹ میں جسٹس جو اد ایس خو اجہ کی عدالت میں جماعت اسلامی کی جانب سے آٹے کی قیمتوں میں اضا فے کے خلاف دائر پٹیشن کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔میاں محمد اسلم نے کہا ملک بھر میں آٹے کی قیمت 55رو پے،دال 160روپے کلوجبکہ گو شت تو عوام کی قوت خر ید سے ہی باہر ہو چکا ہے اگر حکو مت عوام کے بنیادی نو عیت کے یہ مسائل حل نہیں کر سکتی اور انھیں اشیاء ضرورت ارزاں نر خو ں پر فراہم نہیں کر سکتی ان کے جان و مال کی حفا ظت نہیں کر سکتی انھیں صحت اور تعلیم فراہم نہیں کر سکتی تو یہ کس کام کی حکو مت ہے ۔ انھوں نے کہااٹھارویں تر میم کے بعداگر چہ صو بے بااختیار ہو گئے ہیں مگر ان کی کار کر دگی انتہائی مایوس کن ہے۔جماعت اسلامی کے رہنماء نے کہا وفاقی حکو مت کی اب تک کی کار کر دگی کے باعث لو گ زردری اور مشر ف کے دور کو یا د کر نے پر مجبو ر ہوگئے ہیں۔