پاکستان کے عوام نے طاہر القادری کے شو کو فلاپ کر دیا،ملک نصر اللہ

 مسلم لیگ ن یوتھ آرگنائزیشن راولپنڈی ڈویژن کے صدر ملک نصراللہ نے کہا ہے کہ علامہ طاہر القادری موجودہ نظام کے خلاف سازشیں کرنے اور اس کو ختم کرنے کے بجائے اپنی کینڈین شہریت ختم کریں اور پاکستان آکر قوم کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں ۔اپنے ایک بیان میں ملک نصراللہ نے کہا ہے کہ ہزاروں میل دور ائر کنڈیشنڈ کمروں میں بیٹھ کر عوام کو چلچلاتی دھوپ میں گھنٹوں خوار کرنے والے کس کی خدمت کر رہے ہیں کونسلر کا الیکشن لڑنے کی ہمت نہ رکھنے والے آج ملک کی سب سے بڑی پارٹی مسلم لیگ ن کی حکومت کو گرانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں لیکن سیاسی اداکاروں کا یہ ٹولہ کل بھی ناکام تھا اور آئندہ بھی اس کا کچھ نہیں بننے والا ۔انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام نے طاہر القادری اور عمران خان کے شو کو فلاپ کر دیا ہے اب یہ دونوں لیڈر سیاست چھوڑ کر کوئی اور کام کریں کیونکہ یہ قوم بے وقوف نہیں ہے اچھے برے کی تمیز رکھتی ہے ۔