Get Adobe Flash player

سی ڈی اے میں 30افسران اور ملارمین کی تقرریوں اور تبادلوں کے احکامات جاری

 سی ڈی اے نے 30 افسران اور ملازمین کی تقرریوں اور تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔ ان احکامات کے تحت پاکستان آڈٹ اینڈ اکائونٹ کے گریڈ 19 کے افسر محمد رضا شاہ کو سی ڈی اے کا ڈپٹی فنانشل ایڈوائزر، ڈی ایم اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر بازار علی صفیان کو عارضی بنیادوں پر ڈائریکٹر میونسپل ایڈمنسٹریشن تعینات کرنے کے علاوہ انوائرنمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے 23 افسران اور ملازمین کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔ انوائرنمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے تبدیل کیے جانے والے کرنٹ چارج پر تعینات افسر محمد صابر ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر فارسٹ کو رینج افسر نور پور اور بھارہ کہو رینج ،محمد الطاف رینج افسر کو گولڑہ اور سید پور رینج ، رمضان سندیلہ کو رینج افسر گھاگھرا گلی سے تبدیل کر کے سید پور رینج ،رینج افسر محمد اعجاز الحسن کو پروٹیکشن رینج سے تبدیل کر کے گولڑہ رینج جبکہ گریڈ16 کے ہی رینج افسر محمد نصیر احمد کو پارک ڈویژن سے تبدیل کر کے نور پور رینج میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح گریڈ 11 کے فارسٹر عبدالجلیل کو اربن II- سے تبدیل کر کے انچارج پروٹیکشن رینج ،اصغر ،فارسٹر کو پارک ڈویژن سے تبدیل کر کے سید پور رینج ،محمد امجد فارسٹر کو اربنI- سے تبدیل کر کے نور پور رینج ،طاہر حسین کو شکر پڑیاں سے تبدیل کر کے فارسٹر بھارہ کہو رینج ،خان زمرد کو ڈپلومیٹک انکلیو سے تبدیل کر کے فارسٹر نور پور رینج ، سعید جتیانہ کو سملی ڈیم سے تبدیل کر کے سید پور رینج اور فارسٹر محمد ابرار کو بھارہ کہو رینج سے تبدیل کر کے گولڑہ رینج فارسٹ ڈویژن میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح فارسٹ گارڈمحمد اقبا ل کو اربن III- سے تبدیل کر کے سید پور رینج ،محمد سجاد کو ایف نائن پارک سے تبدیل کر کے نور پور رینج، نثار احمد کو اربن III- سے تبدیل کر کے فارسٹ گارڈ سید پور رینج ، محمد خورشید کو شکرپڑیاں سے تبدیل کر کے سید پور رینج ، محمد ناصرکو اربن ڈویژن I- سے تبدیل کر کے فارسٹ گارڈ بھارہ کہو رینج، محمد بابر کو بھارہ کہو رینج سے تبدیل کر کے نور پوررینج، محمد شبیرکواربن II- سے تبدیل کر کے گولڑہ رینج ، حاجی صداقت کو اربن III- سے گولڑہ رینج فارسٹ ڈویژن ، افضل چنو کو اربن I- سے تبدیل کر کے سید پور رینج، خالد اللہ کو اربن II- سے سید پور رینج فارسٹ ڈویژن میں تبدیل کر دیا گیا۔ مزید برآں روڈ ڈویژن II- میں تعینات گریڈ 14 کے سٹینو ٹائپسٹ عبدالرشید کو عارضی طور پر ڈپٹی میئر اعظم خان کے ساتھ ،گریڈ 14 کے سٹینو ٹائیپسٹ شہاب الرحمن کوروڈ ڈویژن V- سے تبدیل کرکے عارضی طور پر ڈپٹی میئر سید ذیشان نقوی کے ساتھ اٹیچ کی گیا ہے۔ اسی طرح روم اٹنڈنٹ محمد چن زیب اختر کو پارلیمنٹ لاجز و ہائوس ڈائریکٹور سے تبدیل کر کے ڈپٹی میئراعظم خان کے ساتھ ، بوٹا مسیح، روم اٹینڈنٹ کو ڈپٹی میئر سید ذیشان نقوی کے ساتھ اور روم اٹینڈنٹ کامران ظہیرکو ڈپٹی میئر چوہدری رفعت جاویدکے ساتھ تبدیل کر دیا گیا ہے۔