Get Adobe Flash player

معاشرے میں بے سہارا ،غریبوں ،یتیموں اور بیوائوں کی خدمت ہمارا مشن ہے،حاجی لیاقت علی مغل

ہیومین فرینڈز ویلفیئر سوسائٹی کے صدر حاجی لیاقت علی مغل نے کہا ہے کہ معاشرے میں بے سہارا ، غریبوں ، یتیموں اور بیوائوں کی خدمت ہمار امشن ہے جس کو پایا تکمیل تک پہچانے کیلئے تن من دھن ایک کریں گے اسی جذبہ کے تحت ماہانہ 45 بیوہ خواتین میں راشن تقسیم کیا جاتا ہے جس میں آٹا ، گھی ، چینی وغیرہ شامل ہیں جبکہیتیم بچوں کو کتابوں کی فراہمی مختلف پسماندہ علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد، ہر تین ماہ بعد مستحق بچیوں کیلئے جہیزاور سلائی مشینوں کا بھی بندوبست کیا جاتا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے روزنامہ اساس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، صدر ہیومین فرینڈز ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ رورل ایریا اسلام حاجی لیاقت مغل نے کہا کہ ہماری آرگنائزیشن 2004 ء سے خدمت خلق کیلئے کوشاں ہے اور ماہانہ اور سالانہ کی بنیاد پر  بے سہارا لوگوں کی خدمت کی جاتی ہے جس کیلئے ہیومین فرینڈز ویلفیئر سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی ، نائب صدر راجہ سفیر الحق اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری خرم شہزاد کی کاوشیں شامل ہیں ان تمام عہدیداروں کی دن رات کی ان تھک محنت کے باعث ہم آج وسیع پیمانے پر فلاحی کام کرنے کے قابل ہوئے،حاجی لیاقت مغل نے کہا کہ ہماری آرگنائزیشن غیر سیاسی ہے ہمیں کسی حکومتی ادارے کی کوئی سپورٹ اور معاونت حاصل نہیں ہے ہم اپنی مدد آپ کے تحت خدمت خلق کا جذبہ لیکر میدان میں اترے ہیں اور اپنی استطاعت کے مطابق مستحقین کی خدمت کررہے ہیں جبکہ اپنے وسائل کے ساتھ ساتھ ہم خدمت خلق کے اس مشن کا دائرہ کار مزید بڑھا رہے ہیں ہماری خواہش ہے ملک کے کونے کونے میں جاکر بے سہارا لوگوں کی خدمت اور ان کی زندگیوں میں آسانی پید ا کی جائے ، مستحقین کی خدمت میں ہی ہماری کامیابی کا راز مضمر ہے ہمارے پاس وسائل محدود ہیں اس کے باوجود ہم فلاحی کاموں میں اپنی تمام تر توانیاں صرف کیے ہوئے ہیں ہیومین فرینڈز ویلفیئر سوسائٹی کے صدر حاجی لیاقت علی مغل نے کہا ہے کہ خدمت خلق کا یہ مشن ہمیشہ جاری رہے گا جو صاحب ثروت لوگ اس کار خیر میں حصہ لینے چاہتے ہیں ہمارے ساتھ شامل ہوسکتے ہیں۔