Get Adobe Flash player

ن لیگ عوام سے کئے وعدے پورے کر دکھائے گی،حاجی ظفر اقبال

حکومت کی ایک سالہ اعلی کارکردگی اور عوام  کے ن لیگ  پر بڑھتے  ہوئے اعتماد نے  سیاسی مسخروں میں بھونچال پیدا کر رکھا ہے۔اور وہ  خوامخواہ کی اچھل کود پر مجبور ہو گئے ہیں۔ن لیگ  اپنے پانچ سال میں عوام سے کئے سارے وعدے پورے کر دکھائے گی۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگی رہنما سابق ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال نے یہاں غازی عباس کالونی کی جانب سے اپنے اعزاز میں دئے گئے استقبالئے  سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ لیگی حکومت کے ایک ہی سال میں میں امن و امان کی صورتحال اور اقتصادی بہتری نے مخالفین کی صفوں میں حقیقی سونامی برپا کر رکھا ہے۔ مخالفین اپنی رہی سہی سیاسی ساکھ بھی کھو رہے ہیں۔ایک صوبہ ٹھیک طرح نہ سنبھال پانے والے ملک  پر حکمرانی کرنے کے خواب جاگتی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں۔استقبالیہ سے راجہ فیصل،ملک طلعت اور  قاسم شاہ نے بھی خطاب کیا