Get Adobe Flash player

ملزم خاور علی کیس کی سماعت،بیانات قلمبند، سماعت ملتوی

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے تھانہ وارث خان میں درج پولیس پارٹی پر فائرنگ کرکے اے ایس آئی کو شہید کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم خاورعلی کیس کی سماعت کرتے ہوئے 9گواہوں کو ترک اور ایک گواہ کے بیانات قلمبند کرلئے، اور سماعت مزید کارروائی کیلئے 21مئی تک ملتوی کر دی، تھانہ صدر بیرونی کے علاقے میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کرکے ملزم کو چھڑانے اور کار سرکار میں مداخلت کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزمان محمد جاب بھٹی وغیرہ کیس کی سماعت مزید کارروائی کیلئے 16مئی تک ملتوی کر دی،جبکہ تھانہ جنڈ میں درج دھماکہ خیز مواد برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم شاہد منظوروغیرہ کی درخواست ضمانت 50/50ہزار کے مچلکوں پر منظور کر لی۔