Get Adobe Flash player

بچوں کی تعلیم کے موضوع پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد

گورنمنٹ ووکیشنل ٹیچرز ٹریننگ انسٹیٹیوٹ سید پور روڈ میں محکمہ تعلیم کے افسران کے لیئے بچوں کی تعلیم کے موضوع پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا . جس میں محکمہ تعلیم راولپنڈی کے افسران ٫اساتذہ  اورماہرین تعلیم نے شرکت کی .اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پراجیکٹ ڈائریکٹر احسان بھٹہ نے کہا کہ ورکشاپ کا مقصدمحکمہ تعلیم کے افسران اور اساتذہ کوبچوںکی تعلیم کے بنیادی اصولوں سے روشناس کرانا ہے . انہوں نے کہا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں لہذابچوںکی تعلیم پر خصوصی توجہ دی جا نی چاہیے. انہوں نے کہا کہ ورکشاپ میں افسراناور اساتذہ میںبچوںکی تعلیم کے طریقہ کار اورجدید اصولوں کے بارے میں آگاہی دی گئی ہے . ماہرین تعلیم نیورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے جدید اصولوں کے ذریعے بچوں کے ذہنوں میں علم و تحقیق سے محبت اجاگر کی جا سکتی ہے . بچوںکو کلاس رومز میں تعلیم کے لیئے دوستانہ ماحول مہیا کیا جانا چاہیے. تاکہ بچے اور استاد میں مضبوط تعلق قائم ہو سکے . جو کہ بچوں میں علم سے محبت پیدا کرنا کا بنیادی ذریعہ ہے . انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں سکولوںمیںداخل ہونے والی چھوٹی عمرکے بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے اور یہی ان ممالک کی ترقی کی بنیادی وجہ ہے .