خطرناک اور تیز رفتا ر ڈرائیونگ کرنیوالوں کیخلا ف گرینڈ آپریشن

سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کا سڑکوں پر حادثات کی روک تھام اور لوگوں کی معصوم قیمتی جانوں کو حادثات کی نظر ہونے سے بچانے کے لیئے رواں ماہ کم عمر ڈرائیورز، بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے اور خطرناک اور تیز رفتا ر ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلا ف گرینڈ آپریشن۔اس ضمن میں 09 سو32 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے ڈرائیورز کو چالان ٹکٹ جاری کرتے ہوئے 03 لاکھ 78 ہزار04 سو روپے جرمانہ عائد کیا جبکہ کا غذات مکمل نہ ہونے پر 63 گاڑیاں اور موٹر سائیکل راولپنڈی شہر کے مختلف تھانوں میں بند کردیں اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر ایس ایس پی شعیب خرم جانبازنے بتایاکہ کم عمری میں ڈرائیونگ باعث موت ہے انہوں نے بتایا کہ زیادہ تر حادثات کم عمری میں ڈرائیونگ کرنے کے وجہ سے پیش آتے ہیں کیونکہ بچے ڈرائیونگ کے اصولوں سے وقف نہیں ہوتے وہ اوور سپیڈنگ کرتے ہیںریس لگاتے ہیں اور ون ویلنگ جیسا خطرناک کھیل کرتے ہیں جس سے قیمتی ا نسانی جانیں ضائع ہوتی ہیں اس لیئے حادثات کی روک تھام اور کم عمری میںحادثات کی نظر ہونے والی قیمتی جانوں کو بچانے کے لیئے راولپنڈی ٹریفک پولیس کم عمر ڈرائیورز کے ساتھ ساتھ تیز رفتاری کرنے والوں اور بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف بھی گرینڈ آپریشن کر رہی ہے ا س آپریشن کے دوران کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جارہی چیف ٹریفک آفیسر نے بتایا کہ رواں ماہ خصوصی مہم کے دوران کم عمری میں ڈرائیونگ کرنے پر284 بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے پر 539 اور تیز رفتاری اور خطرناک طریقے سے ڈرائیونگ کرنے پر109 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے ڈرائیوروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی انہوں نے بتایا کہ کاغذات مکمل نہ ہونے پر 63 گاڑیاں اور موٹرسا ئیکل تھانوں میں بند بھی کر دیں گئی چیف ٹریفک آفیسر ایس ایس پی شعیب خرم جانباز نے بتایا کہ یہ مہم آئندہ بھی جاری رہے گی اور اس میں مزید سختی لائی جائے گی تاکہ سڑکوں پر رونما ہونے والے حادثات کی روک تھام کی جائے اور انسانی جانوں کو بچایا جائے ۔