Get Adobe Flash player

مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی کا اجلاس ،حنیف عباسی کو خراج تحسین

 مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی کا ایک اجلاس وائس چیئرمین حاجی محمد سعید کی زیرصدارت منعقد ہوا جس کی سرپرستی تاج عباسی نے کی اجلاس میں مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی کے صدر شیخ راشد اعوان' سینئر نائب صدر شیخ سلیم' جنرل سیکرٹری شیخ صداقت نے شرکت کی اس کے علاوہ اجلاس میں نائب صدر نعیم اقبال' راجہ جاوید'  ملک ارشد' الطاف بٹ' ظہور بھٹی' غلام قادر میر عظمت اللہ خان' ڈاکٹر ارشد' صغیر برگل' عمران شیخ' بشارت عباسی ' چوہدری ذوالفقار' ٹکا خان اور طارق منیر بٹ بھی شریک تھے انجمن تاجران گوالمنڈی کے عہدیداران بھی شریک تھے جن میں ملک فاروق' حاجی امین' چوہدری عرفان' عدنان احمد' ملک شوکت' راجہ بشارت' راشد ڈار' حاجی جمشید' حاجی اکرم اور ظہور خان نے بھی شرکت کی اور تاجروں نے متفقہ طور پر ایک قرارداد کے ذریعے حنیف عباسی کو میٹرو بس پراجیکٹ کا چیئرمین منتخب ہونے پر خراج تحسین پیش کیا گیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیاگیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حاجی محمد سعید نے کہا کہ تاجر برادری حنیف عباسی کی میٹرو بس پراجیکٹ کے حوالے سے بھرپور سپورٹ کرے گی اور حنیف عباسی کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلیں گے انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے حنیف عباسی کو پراجیکٹ کا چیئرمین منتخب کرنا نیک شگون ہے اور اس کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے کیونکہ حنیف عباسی ایک بے لوث اور نڈر عوامی لیڈر ہیں اور عوام کی بے لوث خدمت کے لئے دن رات کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ  ن لیگ کی حکومت عوام کو بھرپور ریلیف فرارہم کرنے کے لئے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے اجلاس کے آخر میں ملکی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔