Get Adobe Flash player

حکومت موجود ہ نظام میں موجود خامیوں کو دور کرے ،ڈاکٹر شمائل

راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طرف سے منعقد کی گئی تمام چیمبرز کے صدور کی جوائنٹ پریس کانفرنس میں تمام صدور نے متفقہ طور پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ایس آراو 351(1)/2014کو مسترد کردیا ہے اور اسے کالا قانون قرار دیتے ہوئے حکومت سے فوری واپسی کا مطالبہ کیا ہے اور اس ضمن میں 10دن کی ڈیڈ لائن دے دی ہے بصورت دیگر ملک کی تمام کاروباری برادری اپنے حقوق کی جنگ میں آخری حد تک جا سکتی ہے جس کی تمام ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی ، پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شمائل دائود آرائیں کا کہنا تھا کہ نئے ایس آر او کے تحت تمام اختیارات ایک ہی شخص کے حوالے کرنے سے بد عنوانی، ذاتی پسند نا پسند اور ہراساں کرنے کا عنصر پیدا ہو گا ،حکومت کو چاہیے کہ وہ موجود ہ نظام میں موجود خامیوں کو دور کرے اور ایسی پالیسیاں وضع کرے اور ایک جمہوری اور کاروبار دوست حکومت کی طرف سے ایسے کالے قوانین کی ہر گز توقع نہ تھی، خیبر سے مہران تک تمام کاروباری برادری ایک پیج پر ہے اور مطالبہ کے نہ ماننے کی صورت میں حکومت کو ٹف ٹائم دیا جائے گا۔