جماعت اسلامی اسلام آباد کے جلسہ کی تیا ریاں زور و شور سے جا ری

جماعت اسلامی اسلام آباد کے زیر اہتمام 18مئی کو امیر جماعت اسلامی پا کستان سراج الحق کے اعزاز میں دیے جا نے والے استقبالیہ جلسے کی تیاریاں زو ر و شو ر سے جا ری ہیںاس سلسلے میں میاں محمد اسلم کی سر بر اہی میں ایک وفد نے شہر بھر کا دو رہ کیا اور تا جر رہنمائوں ،وکلاء ،طلبہ ،مزدور یو نینز ،علماء اور سو ل سو سائٹی ،میڈیا کے نما یاں افرد سمیت مختلف طبقہ فکر سے ملاقات کی اورانھیں استقبالیہ میں شر کت کی دعوت دی ۔بعدازاں جماعت اسلامی پی ڈبلیو ڈی کے ورکر کنو نشن سے خطاب کر تے ہو ئے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ دیانتدار لوگوں کی بجائے کرپٹ اور نااہل قیادت کو منتخب کیاجائے گا توبے حیائی،بدامنی،بیروزگاری میں اضافہ ہوگا ۔جماعت اسلامی پرامن آئینی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے کیونکہ جماعت اسلامی کی دعوت اور مرکزو محوراللہ کی زمین پر اللہ کا نظام اور قرآن وسنت کا نفاذ ہے۔ 18مئی کو اہلیان اسلام آباد امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا والہانہ استقبال کر کے ثا بت کر دیں گے۔