راولپنڈی،مختلف مقدمات میں تین ملزمان کی ضمانت منظور

مختلف مقدمات میں تین ملزمان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک ملزم کی درخواست ضمانت خارج کر دی ہے ۔ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی عامر شہباز میر نے تھانہ سول لائن کے فراڈ کیس میں ملزم بابر اقبال کی درخواست ضمانت خارج کر دی ہے ایڈیشنل سیشن جج مظہر سلیم نے تھانہ روات کے فحاشی کے اڈے سے گرفتار ہونے کے مقدمے میں ملزم غلام عباس کی ضمانت پچاس ہزار کے مچلکے پر منظور کر لی،سول جج راجہ فیصل رشید نے تھانہ صدر بیرونی کے منشیات کیس میں ملزم شاہد کی ضمانت بھی پچاس ہزار کے مچلکے پر منظور کر لی جبکہ اسی عدالت نے تھانہ صدر بیرونی کے شراب کیس میں ملزم وقار کی ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے تیس ہزار کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے۔