میٹرو بس پراجیکٹ کے دوران تمام افسران ہر قسم کی سہولیات دی گئی

 میٹرو بس سروس پراجیکٹ کی تعمیر کے دوران دوسرے اضلا ع سے آئے ہوئے افسران اور اہلکاروں کو رہائش سمیت ہر قسم کی سہولیات دی گئی ہیںاس کے باوجو د اگر آپ کو کوئی بھی مسئلہ درپیش ہوتوآپ براہ راست مجھے بتائیں میں آپ کے مسائل حل کروں گا اس امر کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر ایس ایس پی شعیب خرم جانباز نے گزشتہ روز ٹریفک ہیڈ کوارٹرز میں میٹرو پراجیکٹ کی تعمیر کے دوران دوسرے اضلاع سے آئی ہوئی نفری سے منعقدہ دربار سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس دربار میں دوسرے اضلاع سے آئے ہوئے ڈی ایس پی صاحبان، انسپکٹر ز،وارڈنز، اے ایس آئی ، حوالدار اورکانسٹیبلز موجود تھے انہوں نے کہا کہ آپ کی سہولت کے لیئے ڈیوٹی کے دوران تیز دھوپ سے بچنے کے لیئے چھتریاں فراہم کی گئی ہیں اس کے علاوہ دوران ِ ڈیوٹی پینے کے لیئے ٹھندا پانی فراہم کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ پولیس لائن میں جدید بلڈنگ ہال میں رہائش کا بہترین انتظام کیا گیا ہے جہاں کھانے کے لیئے ایلیٹ فورس کی میس سمیت بستر ، پنکھے ، کولر اور چٹائیاں بھی فراہم کی گئی ہیں اگر ان میں سے کسی بھی چیز کی کمی ہو تو مجھے بتائیں بلا تاخیر آپ کو مہیا کی جائے گی چیف ٹریفک آفیسر ایس ایس پی شعیب خرم جانباز نے دربار کے دوران دوسرے اضلاع سے آئے ہوئے افسران اور اہلکاروں سے ان کے مسائل پوچھے اور حل کے لیئے احکامات جاری کیئے ۔