Get Adobe Flash player

جلد ایک کروڑ نمازیوں کی جماعت قائم ہو گی،ابرار رضا ایڈووکیٹ

 تحریک منہاج القرآن اسلام آباد سٹی کے صدر ابراررضاایڈووکیٹ ناظم عرفان طاہر نے تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کو خصوصی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری ہی وہ حقیقی لیڈر ہیں جو پاکستان کی ڈوبتی کشتی کو کنارے لگا سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے 11 مئی کو ملک کے مستقبل کو بہتر بنانے کیلئے نظام کاجو خاکہ دیا وہ ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے ۔ڈاکٹر طاہر القادری کا پیش کردہ نظام نافذ کرنے سے ہی ملک میں خوشحالی اور استحکام آ سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کے 10نکاتی ایجنڈے کو نافذ کر دیا جائے تو غریب کا مقدر بدل جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ جلد ایک کروڑ نمازیوں کی جماعت قائم ہو گی ،کارکن تیاریاں تیز کر دیں ۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے نظام حکومت کاجو خاکہ پیش کیا ہے اسکو نافذ کر کے دم لیں گے اور اس کیلئے ہماری جدوجہد کا آغازہو گیا ہے۔