راولپنڈی،جرائم کی وارداتوں کی روک تھام کیلئے پٹرولنگ میں اضافہ

پنجا ب ہا ئی و ے پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن نے رواں ماہ کے دوران207افراد کو فوری مدد فراہم کی ڈکیت گینگ کو رنگے ہاتھوں پکڑا 4گمشدہ بچوں کو والدین تک پہنچایا، ہائی ویز پر جرائم کی وارداتوں کی روک تھام کے لئے پٹرولنگ میں اضافہ کر دیا گیا اس امر کا اظہارایس ایس پی کیپٹن عطا ء محمد پنجا ب ہا ئی و ے پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن نے اپنے دفتر سے جاری بیان میں کیا ایس ایس پی کیپٹن عطا ء محمد نے بتایا کہ شاہراہوں پر گشت کے نظا م کو مزید موثر بنایا ہے۔اور رواں ماہ کے دوران پی ایچ پی راولپنڈی ریجن نے 207روڈ یوزرکو متفرق مدد فراہم کی ،روڈ ایکسیڈنٹ کے 12واقعا ت میں 28افراد کو فرسٹ ایڈمہیا کی گئی۔04عد د گمشد ہ بچو ں /ذہنی معذور افراد کو ورثاء کے حوالے کیا گیا۔07عد د مو ٹر سا ئیکلز اور 01عد دکا ر بد وں کا غذ ات زیر دفعہ 550ض ف مختلف تھا نہ جا ت میں بند کروائے گئے۔پی ایچ پی پو سٹ پڑ ھا ل ضلع چکوال نے ا یک عد د چوری شدہ کا ر نمبر یAKA-3333بر آمد کر کے حو الے تھا نہ ڈھڈیا ل ضلع چکوال کی گئی ہے ۔ اسی طرح پی ایچ پی للٰہ موڑضلع جہلم کو ڈسٹرکٹ وائرلیس کنٹرول کی طرف سے کال موصول ہوئی کہ ایک ٹیوٹا ہائی ایس نمبریIDT-1416جس میں تین آدمی سوا ر ہیں جو کہ چوری کرکے P.Dخان روڈ کی طرف بھاگ گئے ہیں ۔ ناکہ بندی کی جائے۔ جس پر PHPللٰہ موڑ کے عملہ نے ناکہ لگا کر بروقت کاروائی کرتے ہوئے مذکورہ ہائی ایس کو روک لیا اور تین ملزمان کو گرفتار کر لیا جن کے قبضہ سے 2عدد بیگ برآمد ہوئے۔ جن میں چوری شدہ ایک عدد سونے کا سیٹ مالیتی 3لاکھ روپے ، 1عدد آرٹیفیشل سیٹ، کپڑے، کاسمیٹکس کا سامان، 1عدد کلائی گھڑی، 3عدد موبائل فون سیٹ اور نقد رقم مبلغ2600/-روپے شامل ہیں برآمد ہوئے۔ان ملزمان کو بمعہ چوری شدہ اشیاء حوالے تھانہ جلال پور کیا گیا جنکے خلاف مقدمہ نمبر 82مورخہ10.05.14 بجرم 457/380 ت پ درج رجسٹر ہوا۔ انہو ں نے بتایا کہ شاہراہوں کو محفوظ بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور خصوصا پٹرولنگ میں اضافہ کیا گیا ۔