Get Adobe Flash player

جماعت اسلامی اسلام آباد کے جلسہ کی تیاریاں آخر ی مرا حل میں داخل

جماعت اسلامی اسلام آباد کے زیر اہتمام امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کے اعزاز میں18مئی کو ستارہ مار کیٹ گرائو نڈ میںمنعقد کیے جا نے والے جلسہ استقبالیہ کی تیاریاں آخر ی مرا حل میں داخل ہو گئی ہیں ۔اس سلسلے میں شہر کے تمام چو کوں چو راہوں میں سینکڑوں کی تعداد میں بینر آویزں کر دیے گئے ہیں ۔جبکہ نماز جمعہ کے خطبوں میں آئمہ اکرام نے عوام الناس سے جلسہ استقبا لیہ میں شر کت کی اپیل کی ہے ۔نماز جمعہ کے بعد مساجد اور مار کیٹوں میں پرو گرام کے ہینڈ بل بھی بڑی تعداد میں شہر یوں میں تقسیم کیے گئے پرو گرام کی کامیابی کے کے لیے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم اور امیر جماعت اسلامی اسلام آباد زبیر فارو ق خان نے ضلع کے دو نوں انتخابی حلقوں کا تفصیلی دورہ کیاا ور مختلف مقامات پر کار نر میٹنگ ،ورکر کنو نشن اور عوامی اجتماعات سے خطاب کر تے ہو ئے کہا 18مئی کو اہلیان اسلام آباد سراج الحق کا والہانہ استقبال کر کے ثا بت کر دیں گے کہ اسلام آباد جماعت اسلامی کا شہر ہے اور جماعت اسلامی مظلو موں کی آواز بن کر ایک نئے عزم سے میدان عمل میں نکلی ہے جو ملکی وسائل پر قابض خاندانوں کے احتساب کر کے وسائل کی منصفا نہ تقسیم کے زریعے ملک میں غر بت کے خا تمے اور خو شحا لی کے نئے دور کا آغا ز کر ے گی ۔جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے کہا عوام پاکستان کو مسائل سے چھٹکارہ دلانے کے لیے جماعت اسلامی کا دست و بازو بنیں تاکہ ملک کو اس ظا لمانہ نظام سے نجات دلائی جا سکے ۔