ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کی انسداد کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل

سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی ہمایوں بشیر تارڑ کی خصوصی ہدایات پر SPراول ڈویژن کرامت اللہ ملک کی سربراہی میں اغواء برائے تاوان ،ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کی انسداد کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ جنہوں نے انتھک محنت کرتے ہوئے تھانہ صادق آباد کے علاقہ سے تاوان کیلئے اغواء ہونے والے بچے کو بحفاظت بازیاب کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ تھانہ بنی پولیس نے05رکنی خطر ناک ڈکیت گروہ جوکہ ڈکیتی وراہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے کو گرفتار کر کے 05عدد پستول 30بور برآمد کر لیے۔تفصیلات کے مطابق CPOراولپنڈی کی ہدایت پر SPراول ڈویژن کی سربراہی میں اغواء برائے تاوان، ڈکیتی وراہزنی کی وارداتوں کے انسداد کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ جن میں تھانہ صادق آباد پولیس نے مورخہ05.02.14کوتاوان کی خاطر اغواء ہونے والے14سالہ بچے  آصف نواز کو بحفاظت بازیاب کر لیا اور اغواء میں ملوث 06ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان نے مغوی کے ورثاء سے 02کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا جو بعد ازاں ملزمان نے ورثاء سے مغوی کی رہائی کیلئے 10لاکھ روپے تاوان وصول کر لیا تھا۔جن کو بعد ازاں گرفتار کر لیا گیا۔تھانہ بنی پولیس نے ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں ملوث 05رکنی خطرناک ڈکیت گروہ کو تھانہ بنی کے علاقہ سراجیہ پارک سے کلٹس گاڑی سمیت گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 05عدد پستول30بور برآمد کر لیے۔ملزمان نے تھانہ بنی کے علاوہ راولپنڈی کے مختلف تھانہ جات میں وارداتوں کا انکشاف بھی کیا ہے۔ملزمان سے بھاری مقدار میں مال مسروقہ برآمد ہونے کی توقع ہے۔