راولپنڈی، اے این ایف کی کارروائی،5ملزمان زیر حراست

اے این ایف نے لاہور، اٹک، دینہ، شیخوپورہ ، پشاور اور کوئٹہ میں 7 کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے 1.94 کلو گرام ہیروئن، 1.2 کلو گرام افیون اور 118 کلو گرام چرس برآمد کر لی اور 5 ملزمان کو گرفتا ر کر لیا گیاتفصیلات کے مطابق، اے این ایف راولپنڈی نے خفیہ اطلاع پر دینہ بس اسٹاپ کے قریب کاروائی کرتے ہوئے محمد عنصر ولد محمد خالق سکنہ جہلم سے 6 کلو گرام چرس برآمد کر لی اور ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا اے این ایف راولپنڈی نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے 500 گرام ہیروئن اور 1 کلو گرام چرس برآمد کر لی اور ایک ملزم محمد نوید انجم ولد ثناب گل سکنہ چارسدہ کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کو حاجی شاھ موڑ نزد اٹک سے گرفتار کیا گیا, جبکہ وہ بس پر سفر کر رہا تھااے این ایف لاہور نے ایک خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے 30 کلو گرام چرس اور 1.2 کلو گرام افیون برآمد کر لی۔ منشیات نہایت مہارت سے کار نمبر LOC-7022 کے فرش میں چھپائی گئی تھی۔ کار کو شیخو پورہ انٹر چینج کے قریب روکا گیا اور تلاشی لینے پر منشیات برآمد ہوئی۔کار میں سوار 2 افراد سہیل ولد محمد رسول سکنہ سوابی اور حمیش گل ولد حکمت سکنہ ہری پور کو موقع پر گرفتار کر لیا گیااے این ایف لاہور نے ایک پارسل قبضے میں لے کر 900 گرام ہیروئن برآمد کرلی ۔ پارسل ڈی ایچ ایل کوریئر کمپنی سے بک کروایا گیا تھا اور منشیات کو نہایت مہارت سے اسٹیل اور پلاسٹک کے برتنوں میں چھپایا گیا تھا۔ یہ پارسل عادل امین سکنہ مغل پورہ، لاہور کی طرف سے یاسمین بیگم کو برطانیہ بھجوایا جا رہا تھااے این ایف لاہور نے ایک اور کامیاب کاروائی میں پارسل کے ذریعے منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی اور 540 گرام ہیروئن برآمد کر لی۔ ہیروئن مینیو کارڈز کی آڑ میں اسمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی جسے اے این ایف نے ناکام بنا دیا۔ پارسل عدنان الیاس ولد محمد الیاس سکنہ علامہ اقبال روڈ ،لاہور کی طرف سے محمد ارشاد سکنہ برطانیہ کو بھیجا جا رہا تھا    اے این ایف کوئٹہ نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ڈیہٹ، نزد میرانی ڈیم، تربت سے80 کلو گرام چرس برآمد کر لی۔ منشیات سڑک کے قریب زمین میں چھپائی گئی تھی تا کہ دوسرا منشیات کا گروہ اس کو وہاں سے حاصل کر سکے اے این ایف پشاور نے ایک کاروائی کرتے ہوئے 1.2 کلو گرام چرس برآمد کر لی اور ایک ملزم حیبت خان ولد محمد جان سکنہ ڈیرہ اسمائیل خان کو گرفتار کر لیاتمام مقدمات اینٹی نارکاٹکس فورس کے تھانوں میں درج کر لئے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔