Get Adobe Flash player

اغواء کے مقدمہ میں ملوث خاتون سمیت دو ملزمان بری

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عامر شہباز میر نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کیلئے اغواء کرنے والی خاتون سمیت دو ملزمان کو مقدمہ سے ڈسچارج کردیا ہے۔ ملزمان مسماة ریحانہ یاسمین اور طارق محمود کے خلاف تھانہ سول لائن میں لڑکی کو اغواء کرکے زیادتی کا نشانہ بنانے کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا تھا جس پر پولیس نے دونوں ملزمان کو زیر حراست لیا تھا گزشتہ روز مقدمے کے تفتیشی آفیسر نے فاضل عدالت میں ڈسچارج رپورٹ پیش کی جس میں کہا گیا کہ مذکورہ ملزمان مقدمے میں ملوث نہیں ہیں فاضل عدالت نے رپورٹ منظور کرتے ہوئے ملزمان کو مذکورہ بالا مقدمے سے بری کردیا ہے۔