Get Adobe Flash player

سٹی ٹریفک پولیس کا ون ویلنگ کرنے والوں منچلوں کے خلاف سخت آپریشن

 سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کا ہفتے کی رات کو جہلم روڈ پر ایوب پارک کے قریب ون ویلنگ کرنے والوں منچلوں کے خلاف سخت آپریشن اورخصوصی ناکہ بندی کے ذریعے 50 ون ویلرز کو ون ویلنگ کرتے ہوئے موقع پر پکڑ لیا جن کو موٹر سائیکلوں سمیت تھانہ سول لائن میں بند کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی ایس ایس پی شعیب خرم جانباز کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی کینٹ مسرت عباس کی زیرِ نگرانی جہلم روڈ پر ایوب پارک کے نزدیک ہفتے کی رات کو ہونے والی ون ویلنگ کے خلاف سخت کاروائی کرنے کے لیئے انچارج سول لائن سیکٹر انسپکٹر فیاض احمد نے ہمراہ 04 وارڈن افسران پر مشتمل خصوصی سکواڈ بنا کر ون ویلرز کے خلاف سپیشل ناکہ بندیاں کی جونہی ون ویلرز نے ایوب پارک کے قریب ون ویلنگ شروع کی تو سکواڈ نے خصوصی ناکہ بندی کے ذریعے 50ون ویلرز کو موٹر سائیکلوں سمیت موقعہ پر ون ویلنگ کرتے ہوئے پکڑ لیا بعد ازاں ون ویلر ز کو تھانہ سول لائن لایا گیا جہاں ان کے خلاف سیکشن3 11کے تحت موٹر سائیکلوں سمیت تھانے میں بند کر دیا گیا اس موقعہ پر چیف ٹریفک آفیسر ایس ایس پی شعیب خرم جانباز نے کہا کہ راولپنڈی شہرمیں ون ویلنگ پر سختی سے پابندی ہے ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف آئندہ بھی اسی طرح خصوصی ناکہ بندیاں کر کے کاروائی کی جائے گی اور ون ویلرز کے خلاف فوری طور پر مقدمات درج کیئے جائیں گے اور اس حوالے سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جائے گی لہذاء والدین اپنے بچوں کو اس جان لیوا کھیل سے خود بھی منع کریں ورنہ ون ویلنگ کرنے والے نوجوانوں کے خلاف مقدمات درج کروا کر پابند سلاسل کیا جائے گا جس سے والدین کو بھی سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔