Get Adobe Flash player

راو لپنڈی ،لڑکی کو اغواء کرنے کے مقدمے میں ملوث ملزم بری

لڑکی کو اغواء کرنے مقدمے میں ملوث ملزم کو بری جبکہ منشیات برآمدگی کے مقدمے میں ملوث ملزم کو قید وجرمانے کی سزاء سنادی ہے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالستار نے تھانہ ائیرپورٹ کے علاقے ڈھوک چوہدریاں کے رہائشی ملزم نسیم گل جس کے خلاف مسماة(گ) بی بی نے مقدمہ درج کروایا تھا کہ ملزم نے اس کی بیٹی مسماة (گ) بی بی کو زیا دتی کی نیت سے اغواء کیا تھا پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کیا تھا ،گزشتہ روز فاضل عدالت نے لڑکی کے بیان سننے کے بعد ملزم نسیم گل کو بری کردیا ہے جبکہ تھانہ نصیرآباد میں درج منشیات برآمدگی کے مقدمے میں ملوث ملزم بلال کو ایک ماہ قید اور پانچ ہزارروپے جرمانے کی سزاء کا حکم سنادیا ہے۔