میٹروبس سروس ،عام آدمی کو بہتر اور معیاری سفری سہولیات میسر ہونگی،فیصل سخی بٹ

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء و اسلام آباد سٹی کے صدر فیصل سخی بٹ نے کہا ہے کہ راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس منصوبہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں شروع ہونا تھا جس کی فزیبلیٹی رپورٹ مرتب کی جا چکی تھی تاہم ہماری حکومت کی مدت مکمل ہونے کے بعد موجودہ دور حکومت میں یہ منصوبہ شروع کیا گیا جو خوش آئند ہے جس سے عام آدمی کو بہتر اور معیاری سفری سہولیات میسر ہونگی ۔میٹرو بس منصوبے سے پیدا ہونے والی آلودگی کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ درختوں کی کٹائی اور سڑکوں کی کھدائی سے ماحولیاتی آلودگی میں خطر ناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے،جس سے وفاقی دارلحکومت کی فضائیں گرد آلود ہو چکی ہیں لہذا ایسا لائحہ عمل ترتیب دیا جانا چاہئے جس سے کم سے کم درختوں کی کٹائی ہوں تاکہ آلودگی کو کنٹرول کیا جا سکے اس منصوبے سے شہریوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور 9thایونیو سے مختلف چوراہوں اور سڑکوںکو بند کر دیا گیا ہے جس سے شہریوں کوراستوں کو پتا نہیں چل رہا ٹریفک پولیس کو اس سلسلہ میں نفری کو بڑھا دینا چاہئے تاکہ شہریوں کی صیح رہنمائی کی جا سکی انہوںنے کہا کہ اس منصوبے سے سب سے زیادہ پشاور موٹر ،اتوار بازار کے سٹا ل ہو لڈر متاثر ہو ر ہے ہیں جنہیں اتوار بازار خالی کرنے کے نوٹسز دئیے جا رہے ہیں سی ڈی اے کے اس اقدام سے ہزاروں خاندان فاقہ کشی پر مجبور ہو جائیں گے لہذا حکومت کو چاہئے کہ متاثرین اتوار بازار کیلئے جلد از جلد متبادل جگہ کا بندوبست کیا جائے تاکہ یہ اپنے خاندانوں کی کفالت کر سکیں۔