Get Adobe Flash player

نائمہ انصار ی چیمبرز آ ف کا مرس اینڈ انڈسٹری کی نائب صدر منتخب

 فیڈریشن پاکستان چیمبرز آ ف کا مرس اینڈ انڈسٹری کی طرف سے خواتین کے لیے مختص کی گئی نائب صدر کی ایک نشست پر اسلام آباد وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اسلام آباد کی ایگزیکٹیو ممبر نائمہ انصاری کو منتخب کر لیا گیا ہے یا د رہے کہ نائمہ انصار ی اسلام آبادوومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی فائونڈر ممبر ہیں وہ اپنا کاروبار اسلام آباد میں ''انوویشن ِ '' کے نام سے گزشتہ 6سال سے کر رہی ہیں منتخب ہونے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے نائمہ نصاری نے کہا کہ وہ اپنے طور پر کوشش کریں گی کہ خواتین چیمبر کو ملک بھر میں مستحکم کیا جائے انہوں نے کہا کہ خواتین ملک کی آبادی کا 52 فیصد حصہ ہیں اور معاشی طور پر خواتین کو قومہی دھارے میں شامل کیئے بغیر ملک کی ترقی نا ممکن ہے ہمیں ایسے موقع پیدا کرنا ہوں گے جس سے خواتین بزنس کے ساتھ ساتھ ملک و قوم کیلئے اپنا بھر کر دار ادا کر سکیں حکموتی سرپرستی نہ ہونے کی وجہ سے بزنس سے منسلک خواتین کو کئی مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ ضرورت اس مر کی ہے کہ حکومت نوجوان نسل کو معاشی سر گرمیوں میں شامل ہونے کے زیادہ سے زیادہ مواقع مہیا کرے خصوصاً کاروبار سے منسلک خواتین کا کردار اس حوالے سے بڑی اہمیت کا حامل ہوگا انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسلام آباد میں ایک ڈسپلے سینٹر بنایا جائے جہاں کاروبار سے منسلک خواتین اپنے ہاتھ سے بنی مصنوعات کو متعارف کروا سکیں۔