Get Adobe Flash player

تمام سرکاری محکمے انسداد ڈینگی مہم مزید تیز کریں،اشفاق سرور

صوبائی وزیر محنت وافرادی قوت پنجاب راجہ اشفاق سرورنے کہا ہے کہ تمام سرکاری محکمے عوامی نمائندوں کے تعاون سے انسداد ڈینگی مہم مزید تیز کریں اورجانفشانی اور تندہی سے اپنی کوششوںکو جاری رکھیں،کیونکہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے ڈینگی لاروا کی افزائش کا خدشہ بڑھ گیا ہے ، انہو ںنے کہا کہ قبرستانوں اور کباڑخانوں کی ڈینگی لاروا کے حوالے سے خصوصی نگرانی کی جائے اور اگر کسی جگہ بارش کا پانی کھڑا ہو جائے تو ہنگامی بنیادوں پر اسے ہٹایاجائے.ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنرآفس راولپنڈی میں انسداد ڈینگی مہم کے سلسلے میں منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا . اس موقع پر کمشنر راولپنڈی ڈویژن زاہد سعیداور ممبران قومی اسمبلی ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ٫ آسیہ ناز تنولی ٫ اسفند یار بھنڈارہ ٫ ممبران صوبائی اسمبلی راجہ حنیف ایڈوکیٹ ٫ چوہدری سرفراز افضل ٫ ثوبیہ ستی ٫ رہنما مسلم لیگ ن ڈاکٹر جمال ناصر٫ سردارنسیم ٫ شکیل اعوان ٫ ملک غلام رضا ٫ عمر فاروق ٫راحت قدوسی اورمحکمہ صحت٫ تعلیم٫ زراعت٫ ماحولیات ٫ ٹی ایم اوز راول ٹائون ٫ پوٹھوہار ٹائون اور دیگر متعلقہ محکموں کے حکام بھی موجود تھے،راجہ اشفاق سرورنے کہا کہ مچھر مار سپرے انتہائی ضرورت کی صور ت میں استعمال کیا جائے اور ڈینگی مچھر کی ممکنہ افزائش کی جگہوں پر خصوصی توجہ دی جائے ۔