Get Adobe Flash player

میلا د مصطفیۖ مناناسعادت عظیم ہے،راناتنویر

 بسمہ اللہ سائونڈ سروس کے زیر اہتمام عظیم الشان میلاد مصطفیۖ یکم جون بعد از نماز مغرب حق بائو ہائوس چکری روڈ منعقد کی جائے گی جس کی صدارت سلطان العارفین پیر محمد سلطان سروری قادری سجادہ نشین آستانہ عالیہ جھونگل شریف کریں گے محفل میلاد میں پیر محمد بدر عالم جان راجہ بشارت حاجی ظفر اقبال محمد نواز گوندل شیخ طارق مسعود سمیت معززین علاقہ کی اکثریت شرکت کرے گی محفل میلاد میں ملک بھر سے تعلق رکھنے والے مشہور نعت خواں اکبر علی نعیمی الحاج شہزاد حنیف خالد حسین خالد سید احسان الحق شاکررضا عطاری رفیق احمد قادری الحاج مدثر سمیت دیگر نعت خواں شرکت کریں گے جبکہ پروفیسر حبیب اللہ چشتی خصوصی خطاب بھی کریں گے۔میلاد مصطفیٰ منانا سعادت عظیم ہے، ان خیالات کااظہار گزشتہ روز رانا تنویر نے اپنی رہائش گاہ پر اپنی گفتگو میں کیا۔