یورو گائینی کالوجی سمپوزیم ہولی فیملی ہسپتال میں منعقد ہو گا، ڈاکٹر ممتاز

خواتین کے گائینی اور مثانے کے امراض کے علاج کی آگاہی کے لئے راولپنڈی میڈیکل کالج کا یوروگائیناکالوجی کے بارے میں پہلا سمپوزیم 31 مئی کو راولپنڈی میڈیکل کالج کے نئے ٹیچنگ بلاک ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں منعقد ہو گا۔ سمپوزیم کا اہمتام آر ایم سی کے ڈیپارٹمنٹ آف گائنی و یورالوجی اینڈ رینیل ٹرانسپلانٹ نے کیا ہے۔ بے نظیر بھٹو ہسپتال کے ہیڈ آف یورالوجی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ممتاز احمد نے بتایا کہ سمپوزیم کا اہتمام سوسائٹی آف گائیناکالوجی اور پاکستان ایسوسی ایشن آف یورالوجیکل سرجنز کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چیئرمین بورڈ آف گورنر راولپنڈی میڈیکل کالج و الائیڈ ہاسپیٹل ڈاکٹر محمد اسلم اور پیٹرن و پرنسپل راولپنڈی میڈیکل کالج پروفیسر محمد عمر کی سربراہی میں پہلی مرتبہ اپنی نوعیت کا یہ منفرد سمپوزیم منعقد ہو رہا ہے جس میں ماہرین کے علاوہ گائینی اور یورالوجی کے شعبوں کے ڈاکٹر شرکت کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ہیڈ آف گائنی آر ایم سی اینڈ الائیڈ ہاسپیٹل پروفیسر ڈاکٹر فہمیدہ شاھین کی معاونت سے سمپوزیم کی تیاری شروع کر دی گئی ہیں۔ سمپوزیم میں شرکت کے خواہشمندکنسلٹنٹس، میڈیکل پروفیشنلز ، میڈیکل سٹوزنٹس ، پیرا میڈیکل و نرسنگ سٹاف ، پوسٹ گریجویٹ ریذیڈنٹس سے کہا گیا ہے کہ وہ رجسٹریشن کے لئے بے نظیربھٹو ہسپتال راولپنڈی کے شعبہ یورالوجی سے رابطہ کریں۔ زاکٹرممتاز احمد نے بتایا کہ کراچی سے ڈاکٹر راحیلہ محسن اور ڈاکٹر رضی الدین بیابانی خصوصی طور پر سمپوزیم میںشرکت کریں گے۔