Get Adobe Flash player

باپ بیٹوں کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتارنیوالے ملزمان گرفتار

لڑائی جھگڑے کے دوران مدینہ ٹائون میں باپ بیٹوں کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتارنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ایک ملزم کے قبضے سے رائفل برآمد کرلی گئی، بتایا گیا ہے کہ 2مئی کی رات کو لڑائی جھگڑہ کے تنازعہ پر مسلح افراد نے تھانہ صدربیرونی کے علاقے مدینہ ٹائون میں باپ طارق مسیح کو اس کے دو بیٹوں سمیت اندھا دھند فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا، ملزمان کے خلاف گلزار نے پولیس کو درخواست دیتے ہوئے مقدمہ درج کرایا تھا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان آصف جاویداورعارف اور دیگر کو گرفتار کرلیا اور قانونی کارروائی شروع کر دی، جبکہ دوران تفتیش ملزم آصف جاوید سے رائفل 7ایم ایم بھی برآمد کر لی ہے،بتایا گیا ہے کہ نعشوں کا پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد پولیس نے ورثاء گلزار وغیرہ کے حوالے کیں جنہوں نے ملزمان کو گرفتاری کرنے پر تھانہ صد ر بیرونی پولیس کے خلاف احتجاج کیا تھااور مقتولین کے ورثاء نے تینوں نعشیں باغ سرداراں چونگی نمبر 4روڈ پر رکھ دیں اور پولیس کے خلاف نعرہ بازی کی تھی شروع کر دی، ایک گھنٹہ احتجاج کرنے کے بعد راولپنڈی پولیس کے حکام ، ایس یچ او تھانہ گنج منڈی اور پولیس نفری موقع پر پہنچ گئی تھی، جنہوں نے مظاہرین نے مذاکرات کئے، اور یقین دہانی کرائی کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا، جس کے بعد مظاہرین منتشر ہو گئے تھے، پولیس نے تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔