اسلام آباد سی آئی اے پولیس کا رروائی،7ملزمان گرفتار

اسلام آباد سی آئی اے پولیس نے موٹر سائیکل چھیننے اور چوری کرنے کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے 07 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 06 موٹر سائیکل اور04 پسٹلزبرآمد کر لیے ہیں ۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے موٹر سائیکل چھیننے اور چوری کرنے کی متعدد وارداتوںکا انکشاف کیا ہے مزید تفتیش جاری ہے ۔ تفصیلا ت کے مطا بق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد آفتاب احمد چیمہ نے تمام افسران کو سخت ہدایات جاری کیں ہیں کہ وہ شہر میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے اور جرائم کے خاتمہ کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں اور کارو موٹر سائیکل چوروں ،ڈکیتی ،سرقہ بالجبر،سٹریٹ کرائم اور سنگین نوعیت کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو ٹریس کر کے ان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں ۔ان ہدایات کی روشنی میں ایس پی انوسٹی گیشن جمیل احمد ہاشمی نے موٹر سائیکل چور وں کی گرفتاری اور مسروقہ موٹر سائیکلوں اور مال مسروقہ کی برآمد گی کے لئے سی آئی اے کے افسران و جوانوں پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دے کر ہدایات مناسب دیں ۔ پولیس ٹیم نے موٹر سائیکل چھیننے اور سٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے 07 ملزمان محمد علی ولد عابد علی سکنہ اسلام آباد ،محمد نذیر ولد محمد صدیق سکنہ ترنول اسلام آباد،محمد رضوان ولد غلام سرور سکنہ بھارہ کہو اسلام آباد ،حسیب محمود ولد محمد اختر سکنہ بھارہ کہو اسلام آباد ،سفیان وارث ولد وارث علی سکنہ ایف سیون اسلام آباد ،علی رضا ولد اقبال حسین سکنہ میرا جعفر اسلام آباد اور ذوالفقار علی ولد محمد افضل سکنہ میرا جعفر اسلام آباد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 06 چھینے گئے اور چوری شدہ موٹر سائیکل اور 04 پسٹلز معہ ایمونیشن برآمد کر لیا ۔ایس پی انوسٹی گیشن جمیل احمد ہاشمی نے بتایا کہ ملزمان نے تھانہ سبزی منڈی ،تھانہ سیکرٹریٹ اور تھانہ رمنا کے علاقوں سے موٹر سائیکل چوری کئے تھے اور یہ گروہ متعدد مقدمات میں مطلوب تھا ۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل چھیننے اور چوری کرنے میں ملوث ہیں ۔مزید تفتیش جاری ہے ۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد آفتاب احمد چیمہ اور ایس ایس پی اسلام آباد محمد علی نیکوکارا نے سی آئی اے پولیس ٹیم کی اس اچھی کا رکر دگی کو سرا ہاہے ۔ایس ایس پی اسلام آباد نے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کیں کہ وہ جرائم پیشہ عناصر کی کڑی نگرانی کریں اور ان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں تاکہ شہریوں کو ریلیف مہیا کیا جاسکے ۔