Get Adobe Flash player

ٹریفک میں رکاوٹ ڈالنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی ،چیف ٹریفک آفیسر

چیف ٹریفک آفیسرایس ایس پی شعیب خرم جانباز نے کہا ہے کہ سی این جی سٹیشن پر سڑک کے اوپر ڈبل لائن بنا کر اور ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ ڈال کر گیس ڈلوانے والی گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی اس سلسلے میں شہری ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور سی این جی سٹیشن پر ڈبل لائن نہ بنائیں انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے لفٹر سٹاف کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کیونکہ ڈبل لائن ٹریفک میں خلل کا باعث بنتی ہے جس سے راولپنڈی شہر میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے اور شہریوں کو ٹریفک کے سلسلے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے انہوں نے کہا کہ سی این جی سٹیشن پر کوئی بھی شہری اپنی گاڑی اگر ڈبل لائن میں کھڑی کرے گا تو اس کی گاڑی لفٹر کے ذریعے لفٹ کر لی جائے گی تاکہ ڈبل لائن کی وجہ سے متاثر ہونے والی ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھا جا سکے ا نہوں نے شہریوں سے درخواست کی کہ اپنی گاڑیوں میں گیس ڈلوانے کے لیئے کسی بھی سی این جی سٹیشن پر ڈبل لائن نہ بنائیں بلکہ سنگل لائن میں گاڑی کھڑی کر کے اپنی باری کا انتظار کریں اور سنگل لائن میں بھی اپنی گاڑی کو اسطرح کھڑا کریں جس سے ٹریفک کے روانی متاثر نہ ہو چیف ٹریفک آفیسر ایس ایس پی شعیب خرم جانباز نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والے اور ٹریفک میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور اس حوالے سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔