Get Adobe Flash player

ہیڈ کوارٹر آفس کی پارکنگ سیکورٹی رسک اور چوروں کی آماجگاہ بن گئی

سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے ہیڈ کوارٹر آفس کی پارکنگ سیکورٹی رسک اور چوروں کی آماجگاہ بن گئی، آئے روز موٹر سائیکل اور گاڑی چوری کی وارداتیں بڑھ گئیں، جس سے شہری مشکلات کا شکار ہو گئے، لائسنس اور دیگر کاموں کیلئے آنے والے سائلین بھی پریشانی میں مبتلا ہو گئے،تفصیلات کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کا ہیڈ کوارٹر آفس ریس کورس پشاور روڈ پر واقع ہے ، جہاں پرایس پی پوٹھوہار ڈویژن کا آفس بھی واقع ہے، جہاں سرکاری ملازم اپنے کاموں کے سلسلے میں آتے رہتے ہیں،جبکہ ریفک لائسنس بنوانے کیلئے آنے والے شہری اور ایس پی آفس آنے والے سائلین اپنے موٹر سائیکل اور گاڑیاں باہر روڈ کے کنارے پر بنائی گئی پارکنگ میں کھڑی کر دیتے ہیں، کیونکہ اندر آفس میں صرف سرکاری ملازمین یا پھر بااثر افراد پارکنگ کرتے ہیں، جو شہری باہر پارکنگ میں موٹر سائیکل یا گاڑی کھڑی کرتے ہیں ، ان میں سے اکثر چوری ہو جاتے ہیں، گزشتہ روز بھی سعید اختر کا موٹر سائیکل آر آئی پی 4344نامعلوم افراد چوری کرکے لے گئے اس قبل بھی متعددگاڑیاں اور موٹر سائیکل چوری ہو چکے ہیں، لیکن چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی اور ایس پی پوٹھوہار ڈویژن اس طرف کوئی توجہ نہیں دیتے، حالانکہ کہ پارکنگ کے ساتھ ہی قاسم مارکیٹ چوک ہے۔