Get Adobe Flash player

راولپنڈی پولیس کی قمار بازوں کے خلاف کارروائی، 5 ملزمان گرفتار

راولپنڈی پولیس نے قمار بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے05 ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے دائو پر لگی ہوئی رقم مبلغ6210/- روپے اور4 عدد موبائل فون برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کلر سیداں پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ چند اشخاص مرید چوک کے علاقہ میں جواء کھیل رہے ہیں جس پرتھانہ کلر سیداںپولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے اڈے پر ریڈ کر کے05ملزمان آصف وغیرہ کو بذریعہ ڈولی دانہ جواء کھیلتے ہوئے قابو کر کے دائو پر لگی ہوئی رقم مبلغ6210/-روپے،4عدد موبائل فون معہ آلات قمار بازی قبضہ پولیس میں لے کر قماربازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔