Get Adobe Flash player

تھانہ آبپارہ میںنامعلوم چورشہری کا موٹر سائیکل چورا کے لے گئے

تھانہ آبپارہ میں نامعلوم چور اتوار بازار کی پارکنگ سے مدعی کاہنڈا CD-70 موٹرسائیکل نمبر RIK-3924 ماڈل 2009 مالیتی 40 ہزار روپے چوری کر کے لے گئے ہیں ۔ تھانہ کو ہسار میں ملزمان طارق مسیح ، مٹھو مسیح ، شہباز عرف سونی مسیح نے F-6/2 سٹر یٹ لائٹ سے غیر قانونی بجلی کا کنکشن لگا کر اپنے گھروں میں استعمال کرتے ہوئے دیگر 8/10 گھروں کو بجلی دی ہوئی تھی ۔ تھانہ سیکر ٹر یٹ مدعی معہ دوست عزیز اور طارق مو ٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ لیک ویو پارک کے قریب ہائی ایس نمبر RLF-4187 جس کو ڈرائیور نامعلوم چلا رہا تھا نے ٹکر ماری جو زخمی ہوئے ۔ تھانہ بھارہ کہو میں مقدمہ نمبر 123/14 جرم 302 ت پ میں بر ریمانڈ جسمانی ملزم کے انکشاف پر آلہ قتل کلا تنکوف بدوں لائسنس برآمد ہوئی ۔