منشیات فروشوں، آتش بازوںاور ناجائز اسلحہ کیخلاف کارروائی

پولیس نے منشیات فروشوں، آتش بازوںاور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے36ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے550گرام چرس،150گرام ہیروئن،7بوتل شراب ،10لیٹر کھلی شراب،1 شرابی،2عدد پستول 30بور معہ8 رونداور 1عدد ریوالور32بور معہ5روندبرآمد کر کے  الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ R.Aبازار پولیس نے احسان زاہد سے550 گرام چرس،تھانہ صادق آباد پولیس نے علی نواز سے150گرام ہیروئن،ناصر سے10لیٹر کھلی شراب،تھانہ روات پولیس نے اسحاق اور ارشد سے07بوتل شراب،تھانہ ٹیکسلا پولیس نے عمیر کو نشہء کی حالت میں گرفتار کر لیا،تھانہ پیرودھائی پولیس نے عدنان سے01عدد پستول30بور معہ03روند،تھانہ ٹیکسلا پولیس نے بابر سے 01عدد پستول30بور معہ05روند،تھانہ گنجمنڈی پولیس نے صفدر عباس سے01عدد پستول32بور معہ05روند،تھانہ صادق آباد پولیس نے وقاص کو غیر قانونی طور پر گیس ریفلنگ کرتے ہوئے گرفتار کر لیا،آفتاب اور مبشر کو غیر قانونی ڈیزل فروخت کرتے ہوئے گرفتار کر لیا،تھانہ پیرودھائی پولیس نے آصف کو انعامی پرچیاں فروخت کرتے ہوئے گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے رقم مبلغ1500/-روپے برآمد کر لی،تھانہ ویسٹریج پولیس نے زبیر اور بلال سے 20ہوائیاں،02انار اور 24سوتر گولے،تھانہ روات پولیس نے بحریہ ٹائون فیز8کے علاقہ میں محمد حسین،محمد تیمور اور ناصر محمود مکان کرائے پر لے کر جسم فروشی کا دھندا کھول رکھاہے 19ملزمان کو فحاشی کے کاموں میں مصروف گرفتار کر کے الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔