Get Adobe Flash player

اے ٹی آئی آج پیمر اآفس کے سامنے دھرنا دے گی

انجمن طلباء اسلام کے کارکن اہلیبیت کی شان میں گستاخی کے مرتکب جیو چینل کے خلاف آج  20.5.2014   پیمرا آفس کے سامنے ٹھیک ایک بجے دوپہر دھرنا دیں گے جس کی قیادت اے ٹی آئی کے جنرل سیکر ٹری پنجاب سید وقار علی کریں گے اس حوالے سے سید وقار علی نے کہا ہے کہ جیو چینل نے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے لہذاٰ پیمرا کے قوانین کے مطابق جیو چینل پر مکمل بندش عائد کی جائے اور گستاخوں کے خلاف سخت ترین کاروائی کی جائے مزید تفصیلات کے مطابق احتجاجی دھرنے میں تمام کالجز اور یونیورسٹیز سے طلباء کی کثیر تعداد شرکت کرے گی جبکہ دیگر طلباء تنظیموں کو بھی دعوت دی گئی ہے ۔