Get Adobe Flash player

کنٹونمنٹ بورڈ کے مزدوروں کے ساتھ ظلم کیا جا رہا ہے،چوہدری مالک

کنٹونمنٹ بورڈ کے مزدوروں کے ساتھ ظلم کیا جا رہا ہے سینٹری ورکر بارہ گھنٹے ڈیوٹی دیتے ہیں مزدوروں کے ساتھ ہر دور میں سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا رہا ہے اور اب تک مسلسل ہو رہا ہے ان خیالات کا اظہار پیپلز فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری مالک حسین اور  وائس چیرمین بابو محمد ادریس نے چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کے سینٹری ورکروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا انھوں نے کہا کہ ان مزدوروں کو سالانہ اور تہوار کی چھٹیاں بھی نہیں ملتی اور نہ ہی ان غریب مزدوروں کو کوئی میڈیکل کی کوئی سہولت میسر ہے مزدوروں سے انکا حق چھینا جا رہا ہے سینٹری ورکر موذی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں مگر ان کے پاس دو وقت کھانے کے پیسے نہیں تو یہ لوگ اپنا علاج کہاں سے کرائیں گے انھوں نے ارباب اختیار لوگوں سے کہا ہے کہ وہ ان مزدوروں کو  ان کا حق جلد از جلد دیا جائے ورنہ یہ مزدور اپنے حق میں احتجاج کے لیے روڈوں پر نکل ائیں گیااجلاس میں شاہ مسیح، محمد صدیق، عرفان مسیح، محمد ندیم طارق محمد ، محمد اکرم، مختار مسیح ، ہارون مسیح سمیت تمام سینٹری ورکروں نے اپنی یونین کے چیئرمین چوہدری مالک حسین اور وائس چیرمین بابو محمد ادریس کی کاوشوں کو سہراہا اور کہا کہ ہمارے حق کے مطالبات کے لیے ان کی دن رات انتھک کاوشیں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی۔