Get Adobe Flash player

راولپنڈی،سوئی گیس حکام کی مبینہ ملی بھگت اور مال بنائو پالیسی،شہریو ں کو لاکھوں کے بل بھجوا دیئے

سوئی گیس حکام کی مبینہ ملی بھگت اور مال بنائو پالیسی' راولپنڈی شہر کے درجنوں رہائشیوں کو لاکھوں روپے کے گیس بل بھیجوا دئیے' شکایت پر رقم جمع کروانے کے بعد آنے کا کہہ کر سائلین کو ٹرخا دیا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وقاص منظور ساکن E/295ای بلاک سیٹلائٹ ٹائون راولپنڈی نے اساس دفتر میں گفتگو کے دوران بتایا کہ محکمہ سوئی گیس نے انہیں اپریل کے ماہ میں اٹھارہ ہزار روپے سے زائد کا گھریلو کنکشن کا گیس کا بل بھیجوا دیا جو وہ ٹھیک کروانے سوئی گیس کے دفتر واقع سواں اڈہ گئے تو وہاں موجود سوئی گیس اہلکاروں وقار' بابر' اکثر' شیخ قیصر نے انہیں رقم جمع کروانے کے بعد آنے کا کہا کہ یہ رقم آئندہ بلوں میں ایڈجسٹ کر دی جائے گی آپ رقم جمع کروا دیں جس پر وہاں موجود جنرل منیجر نے بھی دیگر ملازمین کی طرح بل جمع کروا کر آنے کا کہا انہوں نے کہا کہ ماہ اپریل کا 18ہزار روپے سے زائد کا بل جمع کروانے کے باوجود سوئی گیس اہلکاروں نے انہیں موجودہ مہینے کا بل 5ہزار روپے کا بھیجوا دیا ہے جو ان کے ساتھ سراسر ظلم ہے وقار منظور نے کہا کہ سوئی گیس محکمہ کے دفاتر راولپنڈی و اسلام آباد دونوں جگہوں پر ٹائوٹ مافیا کا راج ہے، جو رقم ادا نہیں کرتا اسے ذلیل و خوار کیا جاتا ہے جس طرح انہیں چکر پر چکر لگوائے جارہے ہیں انہوں نے اعلیٰ حکام سے داد رسی کی اپیل کی ہے۔