Get Adobe Flash player

راجہ لطیف کی سربراہی میں یونین کونسل گنگال میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح

 وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی جانب سے راجہ لطیف کی سربراہی میں یونین کونسل گنگال میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح' افتتاحی تقریب میں تحصیل صدر مسلم لیگ (ن) راجہ عبدالباسط مسکین سابق ایم پی اے راجہ ارشد محمود' سابق ناظم راجہ محمد رمضان' راجہ اظہر محمود' راجہ توفیق' فاروق بھٹی' راجہ گلفام' اجمل اعوان' احمد مغل' اقبال بٹ' ادریس اعوان و دیگر اہلیان علاقہ کے معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر تحصیل صدر مسلم لیگ (ن) راجہ عبدالباسط مسکین نے اہلیان علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے یو سی گنگال کے لئے 4کروڑ 95لاکھ کی خطیر رقم سے بلال مسجد سے سروس روڈ کی تعمیر 10لاکھ 60ہزار روپے کی گرانٹ سے گلیوں کی تعمیر اہلیان علاقہ کے لئے چوہدری نثار علی خان کا تحفہ ہے۔