منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، 19ملزمان گرفتار

سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی کی خصوصی ہدایات پرراولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوںاور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے19ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے16کلو560گرام چرس،123بوتل شراب ، 33لیٹر کھلی شراب،1 پستول 30بوراور4رونداور1 پستول9 ایم ایم بور اور15روندبرآمد کر لیے،واقعات کے مطابق تھانہ کینٹ پولیس نے اسلم سے 720گرام چرس، تھانہ ریس کورس پولیس نے اجمل سے 500گرام چرس، تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے تاشفین سے 845گرام چرس، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے خاوراور حسین سے 5800گرام چرس، تھانہ گوجرخان پولیس نے خرم شہزاد سے250گرام چرس، مسماة مختاراں بی بی سے470گرام چرس، تھانہ کلرسیداں پولیس نے زبیر سے1500گرام چرس، تھانہ رتہ امرال پولیس نے شکیل خان سے 20بوتل شراب برآمد کی۔