Get Adobe Flash player

روڈ سیفٹی قوانین سے آگاہی فراہم کرنے کیلئے ''ٹریفک ویک''کا آغاز

سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے آج سے موٹر سائیکل سواروں میں دورانِ ڈرائیونگ ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی قوانین سے آگاہی فراہم کرنے کے لیئے ''ٹریفک ویک''کا آغاز کر دیا اس دوران موٹر سائیکل سواروں میں آگاہی پمفلٹ تقسیم کیے جائیں گے ،جبکہ ایجوکیشن ونگ سمیت تمام سرکلز کے ڈی ایس پی صاحبان ، سیکٹر انچارجز اور وارڈن افسران کو خصوصی ہدایات بھی جاری کر دی گئیں ہیں ،اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر ایس ایس پی شعیب خرم جانبا ز نے بتایا کہ آج بروز بدھ سے موٹر سائیکل سواروں میں آگاہی فراہم کرنے کے لیئے ''ٹریفک ویک ''کا آغاز کر دیا گیا ہے اس دوران موٹر سائیکل سواروں میں آگاہی فراہم کی جائے گی کہ'' دورانِ ڈرائیونگ سڑک کے اوپر انتہائی بائیں لین میں موٹر سائیکل چلائیں ہیلمٹ کا استعما ل کریں ون ویلنگ سے گریز کریں کم عمر ی میںاور بغیر ڈرائیونگ لائسنس موٹر سائیکل نہ چلائیں۔