Get Adobe Flash player

تھانہ بھارہ کہو میں مدعی پر ملزم مجاہدودیگر نامعلوم افراد کا تشدد

تھانہ بھارہ کہو میں مدعی کو ملزم مجاہد عرف بلو معہ 3/4 نامعلوم نے ملکر مارا پیٹا بعد میڈیکل رپورٹ موصول ہونے پر مقدمہ درج ہوا، تھانہ مارگلہ میں کاروبای لین دین میں مدعی ملزم نے 30 لاکھ رپے کے 2 چیک دیئے جو ڈس آنر ہوئے، E-8 مارگلہ روڈ پر نامعلوم چور بحریہ یونیور سٹی مارگلہ روڈ کی پارکنگ سے مدعی کی مہران کار نمبر LEC-1303 ماڈل 2007 مالیتی 4 لاکھ روپے چور ی کر کے لے گئے ہیں، تھانہ ترنول میں مدعی کی سنگجانی بازار میں موبائل شاپ ہے، نامعلوم چوروں نے دکان کی چھت توڑ کر اندر سے موبائل فون ، نقدی ، موبائل کارڈ و غیرہ کل مالیتی 2 لاکھ 65 ہزار روپے چوری کر کے لے گئے ہیں ۔