Get Adobe Flash player

دہشتگردی کے مقدمات،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں ٹرانسفر

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے تھانہ صادق آباد اور تھانہ مری میں درج دہشت گردی اور پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے کے مقدمات سے دہشت گردی کی دفعہ حذف کر تے ہوئے کیسوں کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں ٹرانسفر کر دیا،ملزمان ظہیر احمد اور محمد نوید کے خلاف تھانہ مری پولیس نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے اور ملزم شیخ عاطف کے خلاف تھانہ صادق آباد پولیس نے پولیس پولیس مزاحمت کرنے پر مقدمہ درج کیا تھا، ملزمان نے مقدمہ سے دہشت گردی کی دفعہ حذف کرنے کیلئے اپنے کونسل کے ذیعے الگ الگ درخواستیں دائر کی تھیں، جس پر عدالت نے سماعت مکمل کرنے اور وکلاء کے دلائل سننے کے بعد منظور کرلیں ، اور دہشت گردی کی دفعہ حذف کردی، کیسوں کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں ٹرانسفر کر دیا۔