رنبیر کپور اور اداکارہ ماہر ہ خان کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات

رنبیر کپور اور ماہرہ خان کی دوستی کے چرچے تو بھارتی میڈیا میں کافی عرصہ سے ہورہے ہیں تاہم اب  رنبیر کپور کے دوست کے بیان نے بھارتی میڈیا میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔تفصیلات کے مطابق اداکار رنبیر کپور کے دوست نے بھارتی میڈیا میں اپنا موقف دیتے ہوئے کہا ہے  کہ" اداکار رنبیر کپور اور ماہرہ خان پچھلے کچھ عرصے سے ایک دوسرے کے قریب آتے دکھا ئی دے رہے ہیں۔ان کے مطابق رنبیر کپور ماہرہ خان کو اپنی ذاتی تصاویر دکھانے سے بھی گریز نہیں کرتیاور اداکارہ ماہرہ  کیساتھ وقت گزارنا  پسند کرتے ہیں، اور ان کی دوستی(فرینڈ شپ ) سے بھی بڑھ کر  دکھائی دے رہی ہے  "۔