Get Adobe Flash player

عمران خان اگر کوکین استعمال نہیں کرتے تو میڈیکل ٹیسٹ کرائیں' حنیف عباسی

مسلم لیگ (ن)  کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان اگر کوکین استعمال نہیں کرتے تو میڈیکل ٹیسٹ کرائیں' عمران خان  دلیر بن کے اپنی بیٹی کو قوم کے سامنے اپنا کر دکھائو' نمبر دو ہونے کی تمام خصوصیات عمران خان میں موجود ہیں' لیڈری کا دعویٰ کرنے  کے بعد عمران خان نتھیا گلی بھاگ جاتے ہیں' منشیات  کا عادی قوم کا رہنما کیسے ہوسکتا ہے' عمران خان لوگوں کی پگڑیاں اچھالنا بند کریں' شیخ رشید سے پوچھا جائے ک پانچ ججز کو اربوں روپے کی آفر کس نے کی' ہم نے آزاد عدلیہ کے لئے جدوجہد کی۔  جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ میرے خاندان میں صدقات کھانے والا نہیں بلکہ دینے والے ہیں'   عمران خان صاحب میرے خاندان میں کوئی جوا نہیں کھیلتا'  حنیف عباسی کسی عدالت کا اشتہاری نہیں' حنیف عباسی نے کبھی  عدلیہ اور ادارون کی تضحیک نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تربیت پہلی جماعت ے ہوئی اﷲ کے سوا کسی کا ڈر نہیں۔ عمران خان  نے جوا کھیلنا تسلیم کیا ' منشیات کا عادی قوم کا رہنما کیسے ہوسکتا ہے۔ عمران خان دلیر بن  کے اپنی بیٹی کو قوم کے سامنے اپنا کر دکھائو۔ شیخ رشید  سے پوچھا جائے کہ پانچ ججز کو اربوں روپے کی آفر کس نے کی۔  ہم نے آزاد عدلیہ کے لئے جدوجہد کی ہے وزیراعلیٰ کے ہرجانے کے دعوے پر عمران خان بے بس ہوگئے ہیں۔  حنیف عباسی نے کہا کہ لیڈری کا دعویٰ کرنے کے بعد  عمران خان نتھیا گلی بھاگ جاتا ہے۔  عمران خان  کا جھوٹ پکڑا گیا۔  اب عدالتوں  میں  آکر سامنا کریں۔  نمبر دو ہونے کی تمام خصوصیات عمران خان میں موجود ہیں۔  عمران خان لوگوں کی پگڑیاں  اچھالنا بند کریں۔  انہوں نے کہا کہ عمران خان اگر کوکین استمال نہیں کرتے تو میڈیکل ٹیسٹ کرائیں اگر عمران خان  نے جوا نہ کھیلا ہوگا تو میں سلیوٹ کروں گا۔ (ن غ)