میکا سنگھ کا پاکستان کے یوم آزادی کے جشن میں شرکت کا اعلان

مشہور گلوکار میکا سنگھ پاکستان کے یوم آزادی کے جشن میں شرکت کریں گے، بھارتیوں سے برداشت نہ ہوا تو واویلا مچا دیا۔15 اگست کو بھارت، 14 اگست کو ہمارا پاکستان، ہمارا پاکستان، یہ تھے وہ الفاظ ، چہیتے گلوکار میکا کے منہ سے یہ الفاظ ہمارا پاکستان، جیسے انتہاء  پسندوں کے سینے پر انگارے لوٹ گئے۔ میکا سنگھ نے پاکستانی گلوکار ریحان صدیقی کی کال پر لبیک کہا، شگاگو میں یوم آزادی کے کنسرٹ میں پرفارم کرنے کی حامی بھری تو بھارتی چینلز پر واویلا مچ گیا جس پر بھارتی آگ بگولہ ہوگئے ۔میکا پاکستان کے جشن آزادی کی تقریب میں پرفارم کریں گے، میکا نے بھارتیوں کے جذبات سے کھلواڑ کیا ہے، میکا بھارت پاکستان کا یوم آزادی ایک ہی دن منانا چاہتے ہیں، ۔شیو سینا اور بی جے پی کی سیاسی غنڈے بھی زہر اگلنے لگے، میکا کو سخت نتائج کی دھمکیاں دیں تو پاکستان  چلے جانے کا راگ بھی الاپنا شروع کردیا۔