Get Adobe Flash player

وزارت، ایم این اے شپ سے استعفے کا معاملہ کل شام کا تھا، ترجمان وزارتِ داخلہ

وزارت اور ایم این اے شپ سے استعفے کا معاملہ گزشتہ شام کا تھا، ترجمان وزارتِ داخلہ کا اعلان، کہتے ہیں وزیرِ داخلہ نے کہا تھا کہ چند دوستوں کے کہنے پر فیصلہ تبدیل کر دیا۔وفاقی وزیرِ داخلہ چودھری نثار نے آج شام اپنی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ پانامہ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد وزارت، ایم این اے شپ اور سیاست سے استعفی دے دوں گا لیکن اب وزارتِ داخلہ کے ترجمان نے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ وزیرِ داخلہ نے کہا تھا کہ کل شام تک میرا ذہن تھا کہ کوئی انتہائی فیصلہ کروں لیکن چند دوستوں سے ملاقات کے بعد فیصلہ تبدیل کر دیا ہے۔